آئی جی اسلام آباد کا ٹریننگ ڈویژن کا دورہ،بریفنگ لی

اسلام آباد(آن لائن)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے لاء اینڈ آرڈر اور ٹریننگ ڈویژن کا دورہ کیا اور افسران سے بریفنگ لی۔آئی جی اسلام آباد نے اے آر یو کی تربیت کا مظاہرہ بھی دیکھا،بہترین کارکردگی پر 06 اہلکاروں کے لئیکلاس ون سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کیپیٹل پولیس کالج میں بروقت پرموشنل کورسز کو یقینی بنایا جائے

،کورس کے اہل ہر اہلکار کے لئے لازم ہے کہ وہ کورس کرے،گزشتہ دو سال سے جو لوگ کورس نہیں کرسکے ان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے،پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے گزشتہ چار ماہ کے دوران کورسز کا ریکارڈ دیا جائے،کالج میں نئے کورسز کا اضافہ کیا جائے،سینئر پولیس افسران سی پی سی میں لیکچرز دیں گے،زیر تربیت افسران کی نفسیاتی جانچ کروائی جائے،اینٹی رائٹ یونٹ کی خصوصی تربیت کروائی جائے،سی پی سی کو تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں،ٹریننگ ہماری بنیاد ہے اور کسی بھی ادارے کی کامیابی میں ٹریننگ کا کردار ہے،بہترین فیکلٹی اور سٹاف کا چناو بہت ضروری ہے،ٹریننگ ریڈلائن ہے اور اس میں کوتاہی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی،عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تیار کرنا ٹریننگ ہے،میری واضح ہدایت ہے کہ تربیت کامعیار اعلی ہونا چاہئے،تربیت دینے والے انسٹرکٹر کی بھی تربیت کروائی جائے،18 سے 19 گھنٹے کام کرنا ہے،جوان اور دلیر اہلکار اے آریومیں تعینات کئے جائیں۔

Comments are closed.