شاہ محمو قریشی کے بھانجاپیر ظہور حسین قریشی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے انکار
اسلام آباد(آن لائن)آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پیر ظہور حسین قریشی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ،ذرائع کے مطابق پیر ظہور حسین قریشی شاہ محمود قریشی کے بھانجے ہیں ،پیر ظہور حسین قریشی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست مسترد کردی اور موقف اپنایا کہ میں آزاد ایم این اے منتخب ہوا ہوں تحریک انصاف نے تو مجھے ٹکٹ ہی نہیں دیا تھا،میرے حلقے سے تحریک انصاف نے میرے مقابلے میں امیدوار کھڑا کیا۔قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رھوں گا ظہور حسین قریشی نے سپیکر کو بھی آگاہ کردیا۔
Comments are closed.