اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا

ممبئی(آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا۔ایشا دیول نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک حالیہ ویڈیو پوسٹ کی ہے ، جس میں وہ اپنی بہن کیساتھ والدہ ہیما مالنی کی الیکشن مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشا نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروا رکھی ہے جو کہ عوام کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے کہہ ڈالا کہ آپ سرجری کامیاب نہیں ہوئی۔ صارفین نے ایشا دیول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارٹون لگ رہی ہیں، دوسرے صارف نے کہا کہ انہیں مچھر نے کاٹ لیا ہوگا اور تیسرے صارف نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ لگتا ہے انہیں سوتیلے بھائی سنی دیول نے مکا مار دیا ہے۔

Comments are closed.