مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، میاں نواز شریف کوپارٹی کی قیادت دینے کے حوالے سے قرارداد منظور
لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، میاں نواز شریف کوپارٹی کی قیادت دینے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی گئی ، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز پر بھی مکمل اعتماد کااظہار کیاگیا، پارٹی کارکنان و رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر موثر تجاویز دی ہیں ۔ اجلاس کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد ہیں ،نواز شریف سے پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کردی گئی ، نواز شریف کو ایک سازش کے تحت نااہل کیاگیا ،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) مقبولیت حاصل کرے گی ،تمام عہدیداروں نے سیاسی صورتحال پر موثر تجاویز دی ہیں ،پارٹی وفاقی اور پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے
، مریم نواز عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دن رات کام کررہی ہیں ،اجلاس میں مریم نواز کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے ، مسلم لیگ (ن) ایک جمہوری جماعت ہے ، مسلم لیگ (ن) کو جب بھی موقع ملا عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا ،پارٹی میں ہمیشہ نواز شریف کا بیانیہ چلا اب بھی چین سے واپس آئینگے تو ان کی تجاویز پر ان کا ہی بیانیہ آگے چلے گا چاہے وہ مفاہمت کا ہو یا مزاحمت کا ۔ سینئر لیگی رہنماؤں جاوید لطیف اور خرم دستگیر کے ہمراہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے تنظیمی اجلاس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی، میاں نوازشریف کوایک سازشی جوڈیشل آرڈرکے تحت صدارت سے علیحدہ کیا گیا تھا، جبرکی تمام رکاوٹیں دورہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے پارٹی کی قیادت دوبارہ عہدہ سنبھالنے کی درخواست کردی گئی ہے،شہبازشریف دن رات ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، کوتاہیوں،کمزوریوں پرقابوپائیں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ 2017میں نوازشریف کوجبرکے ذریعے پارٹی سے الگ کیا گیا تھا، نوازشریف کی لیڈرشپ میں انہی کا بیانیہ رہا اب بھی وہ رہیگا، بیانیہ چاہے مزاحمت کا ہویا مفاہمت کا نوازشریف کا بیانیہ ہی رہیگا۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ میرے دائیں اوربائیں میرے بھائی بیٹھے ہیں،مسلم لیگ(ن)ایک جمہوری اورسیاسی جماعت ہے، مسلم لیگ(ن)میں رائے کے اظہارمیں کوئی قدغن نہیں ہے، مریم نوازپنجاب کے عوام کوریلیف دینے کی بھرپورکوشش کررہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سیاسی بیانیے کوکچھ ہفتے تک لوگوں کے سامنے لائیں گے، قائد کا عہدہ عزت اوراحترام کا ہوتا ہے، پارٹی میں آپریشنل عہدہ صدرکا ہی ہوتا ہے
، شہبازشریف نے ہرکام نوازشریف کی اجازت سے ہی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے شہباز اور مریم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، شہباز شریف کی ذمہ داریوں کی وجہ سے پنجاب کی قیادت نے نواز شریف کو صدر بنانے کی تجویز دی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ شہباز شریف نے کوئی فیصلہ نواز شریف سے مشاورت کے بغیر نہیں کیا اور وہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مریم نواز عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کررہی ہے۔صوبائی صدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان کی ضمانت اور ممکنہ رہائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’شیر عمران خان نہیں بلکہ وہ تو ہم ہیں، اگر عدالتیں اْسے رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں مگر بانی پی ٹی ا?ئی کے غیر سیاسی رویے اور ہٹ دہرمی کی وجہ سے ملک نے نقصان اٹھایا ہے۔
Comments are closed.