ججز خط معاملہ،چیف جسٹس کی سربراہی میں6 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں متفقہ طورپرمنظورکردہ تجاویزکاسپریم کورٹ جائز ہ لے گی ،چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ 30 اپریل منگل کو سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی چھ رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔نئے بینچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی شامل نہیں ہوں گے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بینچ سے الگ کر لیا تھا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ گزشتہ بینچ کے تمام ارکان نئے بینچ کا بھی حصہ ہوں گے۔
Comments are closed.