آڈیو لیکس:جسٹس بابر ستار کیس سے الگ ہونے کی دائر درخواست کا جائزہ رواں لیا جائیگا
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ بشری بی بی اور نجم ثاقب کی آڈیو لیکس کے خلاف کیس میں پیمرا کی جانب سے جسٹس بابر ستار سے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کی دائر درخواستوں کاجائزہ رواں ہفتے لے گی
،آڈیو لیکس کیس میں پیمرا، پاکستان ٹیلی پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے متفرق درخواستیں دائر کی تھیں جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک اور بینچ فیصلہ کرچکا ہے، یئرمین پیمرا متعدد بار عدالت میں اس مقدمے میں پیش ہوچکے ہیں مگر کیس اب بھی زیر التواء ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جسٹس بابر ستار سماعت سے معذرت کرلیں ،اس نوعیت کی درخواست پر فیصلہ دینے والا بینچ اس کیس کی باقی کارروائی بھی آگے بڑھائے،بشری بی بی کی آڈیو لیک کیس 29 اپریل کو جسٹس بابر ستار کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
Comments are closed.