وفاقی حکومت دوسرا بڑا فیصلہ، چینی برآمد کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے کسانوں سے گندم خریداری کے بعد دوسرا بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے چینی برآمد کرنے سے روک دیا،ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق چینی برآمد کی اجازت دینے سے ممکنہ طور پر قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید ہوگا جس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے چینی برآمد کی اجازت نہ دی

،ذرائع کے مطابق شوگرملز ایسوسی ایشن نے چینی برآمد کرنے کی اجازت کی سفارش کی تھی جس کے بعد شوگرایڈوائزری بورڈ نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں سے تجاویز مانگی تھیں تاہم شوگرملز مالکان برآمد کے بعد قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے جبکہ متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی بھی نہ کرا سکے جس کے بعد وفاقی حکومت نے فی الحال چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق برآمد سے متعلق سفارش کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے،برآمد کی اجازت سے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق چینی کے معاملے پر متعلقہ فورمز سے بات چیت اور جائزہ بھی لیا گیا،قیمتوں میں استحکام سے متعلق یقین دہانی کے بغیر اجازت ممکن نہیں،ایڈوائزری بورڈ نے دستیاب ذخیرے، پیداوار اور برآمد پر صوبوں سے سفارشات مانگی تھیں،سفارشات کی روشنی میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کی سفارشات کا جائزہ ہونا ہے،برآمد کی اجازت نہ دینے سے متعلق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

Comments are closed.