190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کیس:نیب پراسیکیورٹر کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت6 مئی تک ملتوی

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب پراسییکوٹرکی عدم حاضری کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت6 مئی تک کے لیے ملتوی کردی ہے اور ہدایت کی ہے کہ نیب ا پراسیکیوٹرکو اگلی سماعت پر لازمی پیش ہوکردلائل دینے بارے آخری موقع دے رہے ہیں وہ دلائل دیں۔پیر کوملین پاوٴنڈز نیب ریفرنس بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی اور چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ درخواست ضمانت پر سماعت کی اس دوران شہباز کھوسہ ایڈوکیٹ ،بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر پی ٹی آئی وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے تاہم نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈوکیٹ آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے،نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈوکیٹ گزشتہ سماعت پر بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تھے ،درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے گزشتہ سماعت پر دلائل دیے تھے ،نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈوکیٹ نے دلائل دینے تھے

،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر کھوسہ صاحب کو سن لیا تھا ، ہر کیس کی اپنی نوعیت ہوتی ہے ، سلمان صفدرنے کہاکہ ٹرائل میں ایکسلیریٹر پر پاوٴں رکھا ہوا تھا ، عدالت نے کہاکہ آخری بار موقع دے رہے ہیں ، آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر پیش ہو،دوسری بار نیب پراسیکیوٹر غیر حاضر ہورہے ہیں ، آئندہ سماعت پر غیر حاضری قابل قبول نہیں ہوگی ،آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر بھی لازمی عدالت پیش ہوں ،عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.