مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ن لیگی قیادت نے الیکشن 2024ء میں اپنی نشست پر کامیاب نہ ہونے والے رانا ثناء کو شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثناء کی تقرری سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت ا?صف علی زرداری کو بھیج دی گئی ہے۔واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے الیکشن ہار گئے تھے۔
Comments are closed.