گرین کارڈ ہولڈر کا معاملہ،سینیٹر فیصل واوڈا نے جسٹس بابر ستار اور چیف جسٹس کے درمیان خط خطابت کا ریکارڈ مانگ لیا

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہونے کا معاملے پر چیف جسٹس سے خط و خطابت کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ،سینیٹر فیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی،درخواست میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم سے متعلق پریس ریلیز جاری کی گئی تھی،پریس ریلیز میں کہا کہ جسٹس بابر ستار نے جج بننے سے پہلے اپنے گرین کارڈ سے متعلق اس وقت کے چیف جسٹس کو آگاہ کردیا تھا،جسٹس بابر ستار اور اس وقت کے چیف جسٹس کے درمیان گرین کارڈ سے متعلق ہونے والی خط و کتابت فراہم کی جائے، گرین کارڈ سے متعلق خط و کتابت کو پبلک کرنے سے جسٹس بابر ستار کیخلاف پراپیگنڈا مہم ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائے گی۔

Comments are closed.