سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ گئے،وزارت خزانہ

اسلام آباد(آن لائن)وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٴٹ لک جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، رواں مالی سال جولائی تا مارچ مالی خسارے میں 34.8 فیصد کی اضافہ ہوا جبکہ مالی خسارہ 2392 ارب روپے سے بڑھ کر 3224 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا، رواں مالی سال کے 9 ماہ مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد ریکارڈ کی گئی،رپورٹ کے مطابق رواں مالی کے 9 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات، مالی ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی، مالی خسارے میں اضافہ ہوا ،زرعی قرضوں،سٹاک ایکسچینج انڈیکس سمیت پالیسی ریٹ میں اضافہ دیکھا گیا،رپورٹ کے مطاق درآمدات، کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے ،غیر ملکی سرمایہ کاری، ترقیاتی اخراجات میں کمی ریکارڈ ہوگئی

،رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر 21 ارب ڈالر کی رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں ترسیلات 20.8 ارب ڈالر کی تھیں،رواں مالی سال کے 9 ماہ میں برآمدات میں 9.3 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 23 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، گزشتہ مالی سال 21.1 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں درآمدات میں 8 فیصد کی کمی ہوئی، رواں مالی سال جولائی تا مارچ 38.8 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 42.1 ارب ڈالر کی درآمدات تھیں، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں 87.5 فیصد کی کمی ہوئی، رواں مالی سال جولائی تا مارچ بیرونی سرمایہ کاری میں 9.7 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں سٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 44 کروڑ ڈالر سے زیادہ کے مالی ذخائر تھے، رواں مالی سال روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، رواں مالی سال ایف بی آر محصولات میں 30.2 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال ایف بی آر نے جولائی تا مارچ 6 ہزار 711 ارب روپے سے زیادہ محصولات اکھٹے کئے،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 5 ہزار 155 ارب روپے سے زیادہ کے محصولات اکھٹے کئے تھے، نان ٹیکس آمدنی میں جولائی تا مارچ 100.7 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدنی کی مد میں 2 ہزار 267 ارب روپے سے زیادہ اکھٹے کئے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1129 ارب روپے سے زیادہ اکھٹے کئے تھے، رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی اخراجات کی مد میں 251 ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے گئے،گزشتہ مالی سال 286 ارب روپے سے زیادہ پی ایس ڈی پی اخراجات ہوئے تھے،رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری لیکن اب بھی نمو منفی 0.51 فیصد ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ مالی اسی عرصے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمو منفی 4 فیصد تک تھی، رواں مالی سال کے 9 ماہ مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد تھی۔#/s#

Comments are closed.