پاکستان سمیت دنیا بھرکی معیشت مزدوروں کے خون پسینہ کی وجہ سے چلتی ہے، بلاول بھٹو

کراچی (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکی معیشت مزدوروں کے خون پسینہ کی وجہ سے چلتی ہے ۔ وفاقی حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ اداروں کی نجکاری کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی پالیسی اپنائے۔ آئندہ بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائیگا ۔ یوم مزدور کے ھوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر کی معشت میں مزدوروں کا کردار کلیدی ہے ۔ اشرافیہ کا کاروبار چلتا ہے اور وہ دولت کماتے ہیں تو اس میں مزدور کا کون پسینہ شامل ہے ۔ تمام ادارے مزدوروں کے خون پسینہ سے چلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں کی محنت کا صلہ دینے کی بھر پور حامی ہے ۔ ہم مزدوروں کے حقوق کا دفاع چاہتے ہیں ۔

ذولفعقار علی بھٹو نے مزدورں کے حقوق پر مبنی آئین دیا ۔ مزدورں کو ووٹ اور یونین سازی کا حق دیا ۔ شہید بینظیر بھٹو نے ضیا کی امر یت کے دور میں گرفتار کئے گئے تمام مزدوروں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا ۔ آصف علی زرداری نے پہلی دفعہ صدربن کر لیبر شکن تمام قوانین ختم کئے۔ تنخواہوں اور پنشنز میں تاریخی اضافہ دلوایا ۔ مزدوروں کو محنت کا صلہ دلوایا ۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے صو بہ سندھ میں مزدوروں کے حقوق کے لئے جتنا کام کیا کوئی اور نہیں کر سکتا ۔ تاریخی قانون سازی ہوئی ۔ ہم اس جدو جہد کو آگے لے کر چلیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ای او بی آئی کا سسٹم صوبوں کو بھی منتقل کیا جائے تاکہ تمام صوبوں کے مزدور اس سے مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا کہ ادروں کی نجکاری کے بجائے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کر یں اور زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے آئندہ بجٹ میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کی جانب سے تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کر نے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ وفاقی حکومت بھی آ ئندہ بجٹ میں اس ا ضافہ کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا پی آئی اے کی نجکاری کر رہے ہیں تو ملازمین کو بھی شئیرز دیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ملکی معیشت میں ترقی کی خواہاں ہے تاہم صرف اشرافیہ نہیں بلکہ ملک کے عام عوام کی ترقی چاہتے ہیں۔

Comments are closed.