پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

ابو ظہبی(آن لائن )وزیرِاعظم شہباز شریف نے دورہء ِ متحدہ عرب امارات کے موقع پر چئیرمین ابو ظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ڈائیریکٹر جنرل محمد سیف السْویدی کی ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی اقدامات پر روشی ڈالی. اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں۔متحدہ عرب امارات کی قیادت بالخصوص شیخ محمد بن زاید النہیان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کی۔حکومت، پاکستان میں سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔حکومت کاروبار دوست پالیسیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرکے ملک میں نجی شعبے کی ترقی یقینی بنا رہی ہے۔اماراتی کمپنیوں کے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ تعاون سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

Comments are closed.