ہیٹ ویو کا سلسلہ شروع‘سکولوں میں بچے بے ہوش ہونے لگے

اسلام آباد(آن لائن)گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو سے اسلام آباد کے سکولوں کے بچوں کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات موصول،گرمی کی وجہ سے سکولوں کے بچے بے ہوش ہوگئے،سکولوں میں گرمی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،پچاس پچاس کی کلاس رومز میں ایک ہی پنکھا موجود ہے۔وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے پریس کانفرنس میں ہیٹ ویو کے تین سلسلوں کا بتایا ۔اس سے قبل محکمہ موسمیات بھی گرمی کی شدت کے اضافے کا الرٹ جاری کر چکا ہے،ہیٹ ویو کا پہلا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور ہیٹ ویو جون کے آخری ہفتے تک جاری رہیں گی،گرمی کی اس شدت میں بھی اسلام آباد کے سرکاری اور پرائیوٹ سکول کھلے ہیں،پنجاب اور دیگر صوبوں میں چھٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں مگر اسلام آباد میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔اسلام آباد کے عوامی و سماجی حلقوں نے فوری سکولوں میں تعطیلات کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.