پورے ملک میں جلسوں کیلئے جلد تحریک انصاف کال دے گی، عمر ایوب
راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ اب تحریک انصاف پورے ملک میں جلسے کرے گی جس کیلئے سابق چیئرمین نے ہدایات جاری کر دی ہیں اور بہت جلد عوام کو کال دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ میں آئی جی جیل خانہ جات کو بھی کہتا ہوں میڈیا کیلئے کوئی مناسب جگہ فراہم کریں گرمی کا مہینہ ہے صحافیوں کو ایسی جگہ فراہم کریں جہاں کم از کم لوگ آرام سے فرائض انجام دیں انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے اغواء کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے اب تحریک انصاف بہت جلد سڑکوں پر ہوگی اور پرامن احتجاج کیا جائے گاسابق چیئرمین نے کہاکہ اگر حماد اظہر اور میاں اسلم کو اغوایا گرفتار کیا گیا تو یہ نہیں مانیں گے انہوں نے ہدایت کی ہے حماد اظہر اور میاں اسلم باہر نکل کر پنجاب میں پارٹی کی قیادت کریں سابق چیئرمین نے کہا سقوط ڈھاکہ کاذمہ دار یحییٰ خان تھا ادارہ نہیں تھا اس وقت بھی فرد واحد کی فیصلے مسلط کئے جارہے ہیں آئی ایس آئی پروفیشنل ادارہ ہے اسے سیاسی مداخلت نہیں کرنی چاہیے انٹیلی جنس ادارہ سیاسی مداخلت کرے تو متنازعہ ہوجائے گاسابق چیئرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ججوں اور ان کے اہل خانہ کو دباؤ میں لایا جارہا ہے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے آزاد کشمیر کی عوام پر شہباز شریف حکومت نے ضرب لگائی ہے وفاقی حکومت نے تاحال اعلان کردہ 23 ارب کا پیکیج ریلیز نہیں کیاانہوں نے کہا اب ہمارے جلسے پورے ملک میں ہونگے بہت جلد عوام کو کال دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین بڑی تعداد میں جیلوں میں ہیں یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوئی ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہونے ے باوجودبشریٰ بی بی کو بھی سزا دی گئی حالانکہ بشریٰ بی بی سابق چیئرمین کی کمزوری نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے لوگوں پر مظالم کے خلاف آئی جی پنجاب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے جارہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے خود پر ریاست کا لبادہ نہیں اوڑھ سکتے انہوں نے کہا کہ حماد اظہر وفاق میں آئے تو اسلام آباد پولیس نے دھاوا بول دیا اسلام آباد پولیس نے اقوام متحدہ کے وفد کی تلاشی لی یہ سب نے دیکھا اسلام آباد پولیس کے چھاپے کے حوالے سے اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس میں چھاپے کا کوئی وارنٹ موجود نہیں تھااسی طرح رؤف حسن پر حملے کی ذمہ داری آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور محسن نقوی پر آتی ہے۔
Comments are closed.