بشکیک سے پاکستانی طالبعلموں کو ایمرجنسی حالات میں وطن واپس لانے کا معاملہ
اسلام آباد ( آن لائن )بشکیک سے پاکستانی طالبعلموں کو ایمرجنسی حالات میں وطن واپس لانے کا معاملہ،قومی ائر لائن پی آئی اے نے گزشتہ چاردنوں میں بشکیک کیلئے 8خصوصی پروازیں آپریٹ کرچکی ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے آپریشن میں بشکیک کے لیے مزید 2خصوصی پروازیں بھی شامل ہیں جبکہ آٹھ خصوصی پروازوں میں تقریباً 1368طالبعلموں کو بحفاظت اپنے واپس لایا جا چکا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازو ں میں سے ایک رات 12بجے لاہور سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری آج صبح 8بجے اسلام آباد سے بشکیک کیلئے روانہ ہوگی ۔ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں پروازوں کے ذریعے مزید 348 طالب علم وطن پہنچ رہے ہیں پی ائی اے یہ پروازیں اسلام اباد ،کراچی، لاھور، پشاور، کوئیٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں کے لئے اپریٹ کر رہی ہے ۔ترجمان کا کہناتھا کہ قومی ایئر لائن حکومت پاکستان کی ہدایات اور ضروریات کے مطابق پروازیں چلا رہی ہیں ضرورت پڑنے پر مزید پروازوں کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ہنگامی حالات میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنا پی ائی اے کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ْ
Comments are closed.