ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے چوہدری پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد ( آن لائن )ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی پی پی 32ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت 29مئی کو ہوگی اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پی پی 32گجرات کے ریٹرننگ افسر سے تین روز میں رپورٹ طلب کی تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے پی پی 32گجرات پرکامیاب امیدوار موسیٰ الٰہی کو بھی نوٹس جاری کیا تھا ۔

Comments are closed.