خیبرپختونخوا کا مالی سال بجٹ 2024-25:

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ کے خدوخال جاری۔دستاویز کے مطابق بجٹ میں وفاق اور صوبائی محاصل کا تخمینہ 17 سو 54 ارب روپے لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے اخراجات کا تخنینہ 16 سو 54 ارب روپے لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کا بجٹ 1 سو ارب روپے سرپلس ہوگا۔وار ان ٹیرر کے مد میں خیبر پختونخوا حکومت کو وفاق سے 108 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،وینٹ فال لیوی کے مد میں 46 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔رواں سال نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں وفاق سے 33 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔این ایچ پی کے 78 ارب روپے سے زائد کے واجبات بھی ملنے کی توقع ہے۔بندو بستی اور ضم اضلاع کا بجٹ میں تنخواہوں کے لئے 6 سو 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں پنشن کے لئے بجٹ میں 1 سو 66 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کئے گئے ہے اسی طرح ایم ٹی آئی اسپتالوں کی سیلری اور نان سیلری کے لئے 55 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،ضم اضلاع کے لئے بجٹ میں 1 سو 44 ارب روپے مختص کئے گئے ہے ۔ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 2 سو 59 ارب روپے لگایا گیا ہے،۔صوبائی اے ڈی پی کے لئے 1 سو 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہے ،۔ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے لئے 24 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ضم اضلاع اے ڈی پی کے لئے 36 ارب اور اے آئی پی کے لئے 79 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Comments are closed.