ہم بلوچستان میں چینی کارکنوں کو بہتر سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،سرفراز بگٹی
کوئٹہ ( آن لائن ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل ، فارما سیوٹیکل اور زراعت جیسی صنعتوں کونمایاں طورپر فروغ ملنے کی امید ہے ،ہم بلوچستان میں چینی کارکنوں کو بہتر سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم چین کو کان کنی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں ہم بلوچستان میں چینی کارکنوں کو بہتر سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ کے لیے بلوچستان میں کشادگی اور رابطہ پیدا کیے جارہے ہیں بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور علاقوں کو گوادر سے ملایا جائے گا۔
Comments are closed.