تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت30مئی کو مقرر

اسلام آباد ( آن لائن ) تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر،الیکشن کمیشن 30 مئی کو کیس پر سماعت کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا جبکہ الیکشن کمیشن کے بھجوائے سوالنامہ کے جوابات تحریک انصاف پہلے ہی دے چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

Comments are closed.