آرمی چیف کا ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجرجنرل باقری سے ٹیلی فونک رابطہ
راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلیفونک رابطہ میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ ودیگر کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ مرحوم ایرانی صدراوروزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماوں سمیت دیگر کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ایرانی جنرل نے دونوں مسلح افواج کے درمیان جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کی طرف جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلیفونک رابطہ ہیلی کاپٹرحادثے پرافسوس کااظہارکیاجسمیں 19مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگرحکام انتقال کرگئے تھے۔آرمی چیف نے کہا کہ مرحوم ایرانی صدراوروزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے،دونوں رہنماوں سمیت دیگر کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا،پاک فوج کے تمام رینکس مرحومین کیایصال ثواب کیلئے دعاگوہیں۔آرمی چیف نے سوگوارخاندانوں کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ پاکستان کے ایران کیساتھ تاریخی،ثقافتی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہر موقع پر ایک ساتھ کھڑی ہیں۔ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پرآرمی چیف سے اظہار تشکرکیااور دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔
Comments are closed.