مسلم لیگ (ن) کے ساتھ شمولیت کے لئے بات چیت جاری ہے : یوسف رضا گیلانی

لاہور (آن لائن) قائمقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا،کبھی نہیں کہا حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ شمولیت کے لئے بات چیت جاری ہے ،سیاسی معاملات پر بات کرنے کے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں،سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام کا جواز بنتا ہے اور ملک اس وقت عدم استحکام کا شکار ہے ،ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، سیاست دانوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائمقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہر اچھے کام میں حکومت کو سپورٹ دے رہے ہیں ،مرکز اور پنجاب میں سپیس دیکھ کر حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے

، ہر چیز ووٹ سے ہونی ہے ،اسمبلی میں بل پاس ہوگا تو ہمارے ووٹ سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ،بجٹ عوام دوست، کسان دوست اور نوجوان دوست ہونا چاہیے، بجٹ کے خدو خال بنیں گے تو پیپلز پارٹی حکومت کو مشورے دے گی۔صاف پانی کا مسئلہ اس وقت ملک کا سنگین مسئلہ ہے، عوام تک صاف پانی پہنچانا کسی مشن سے کم نہیں، مخیر حضرات اس کارِ خیر میں ضرور حصہ لیں،عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کسانوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے معاملے میں مڈل مین نے پیسے کمالیے، اس سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے،پیپلز پارٹی کسانوں کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت بل پر بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت ہوئی ہے،بلاول بھٹو ،صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے واپس آئیں تو مشاورت سے پالیسی کا اعلان کریں گے، ہتک عزت بل کے حوالے سے صحافیوں کے تحفظات درو ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حالات ہے ہمارا دہشگردی سے مقابلہ ہے ،ملک عدم استحکام کا شکار ہے ،تمام سیاسی لیڈروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت بھی بیٹھے تھے جب پی ٹی آئی اپنی حکومت کے ہوتے نہیں بیٹھتی تھی ،پی ٹی آئی کا میں ترجمان نہیں ہوں میں اپنی کا پارٹی کا جواب دیں ہوں ۔

Comments are closed.