علی امین گنڈاپور کاوزارت داخلہ کادورہ، محسن نقوی، اویس لغاری سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں لوڈشیڈنگ بجلی سے متعلق معاملات و دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی اور وفاقی وزراء اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔فریقین کے درمیان آج پیر کو ایک اور ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Comments are closed.