ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار500 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار500 میگاواٹ تک پہنچ گیاجس پرملک کے مختلف علاقوں میں 6 سے8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگاواٹ ہے، پیداوار 18 ہزار 540 میگاواٹ ہیپن بجلی ذرائع سے 5 ہزار500 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 780 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 200 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے 860 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ سولر پاور پلانٹس سے 190میگاواٹ بگاس سے 121۔اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 888 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں 6 سے8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

Comments are closed.