اداکار طلعت حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیلی ویژن ، تھئیٹر ، فلم اور ریڈیو کے ممتاز اداکار و صدا کار طلعت حسین کی وفات پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکیا ہے اور مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ،وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ طلعت حسین ایک لیجینڈ اداکار تھے جن کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا ،اپنی جاندار اداکاری کے فن سے دنیا بھر کے ڈرامہ اور فلم شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی،پاکستان ٹیلی ویڑن ، تھئیٹر فلم اور ریڈیو کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے کبھی ہر نہیں کیا جا سکے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم طلعت حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ، آمین ۔
Comments are closed.