ایک طرف یوم تکبیر ، دوسری طرف صدر مسلم لیگ(ن)کا انتخاب ہوگا

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کے 1998ء میں کئے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں یوم تکبیر آج 28مئی منگل کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گاجبکہ دوسری جانب اسی روز مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے طور پر نوازشریف کا انتخاب بھی ہوگا جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس طرح مسلم لیگ ن آج اپنی بھرپور سیاسی و عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ توقع کی جاتی ہے سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے ایک بار پھر صدر بننے کے بعد خطاب بھی کریں گے جس میں وہ بطور پارٹی صدر اپنی ترجیحات کا اعلان کریں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کیلئے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن بنایا گیا ہے ۔ادھر لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ اب تک مختلف صوبوں کے لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں یہ سب میاں صاحب کے نام پر ہیں

، کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے، ابھی ہمیں 11 کاغذات موصول ہوئے ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف پر کھڑی ہے، یہ جماعت ناپید ہوگئی تھی‘اس کو زندہ نوازشریف نے کیا ہے ان کے ہوتے ہوئے کم ہی لوگوں کی خواہش ہوگی کہ وہ مسلم لیگ کی صدارت کے لئے امیدوار بنیں۔ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارٹی کا الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا، رانا ثنا اللہ اس کے سربراہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق کارروائی شروع ہوگئی ہے شفاف انداز میں، ہم نے کاغذات جمع کرانے والوں سے تفصیل کے ساتھ بات کی ہے، شام کو اگر ضروری ہوا تو الیکشن کمشنر رانا ثنا میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف صوبوں کے لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں یہ سب میاں صاحب کے نام پر ہیں، کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے، ابھی ہمیں 11 کاغذات موصول ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف پر کھڑی ہے، اس پارٹی کی بنیاد انہوں نے رکھی، یہ جماعت جو ووٹرز تلاش کرتی تھی، ناپید ہوگئی تھی اس کو زندہ نواز شریف نے کیا۔

Comments are closed.