پی ٹی آئی عمران خان کو مجیب الرحمان جیسا مقبول ترین لیڈر ثابت کر رہی ہے‘سینیٹر عرفاق صدیقی

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کو مجیب الرحمان جیسا مقبول ترین لیڈر ثابت کر رہی ہے‘خدا نخواستہ 1971 جیسے حالات پیدا ہو گئے تو مکتی باہنی کا کردار کون ادا کرے گا تاکہ قوم ابھی سے تیار ہو جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے موجودہ حالات کو1971 کی صورت حال جیسا قرار دیا ۔پی ٹی آئی عمران خان کو مجیب الرحمان جیسا مقبول ترین لیڈر ثابت کر رہی ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو”انفرادی طور پر فیصلے کرنے والا” جنرل یحیی خان اور مجیب کی "جنگ آزادی” کو خان کی "جنگ حقیقی آزادی "سے تشبیہ دے رہی ہے۔ عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ خدا نخواستہ 1971 جیسے حالات پیدا ہو گئے تو مکتی باہنی کا کردار کون ادا کرے گا تاکہ قوم ابھی سے تیار ہو جائے ۔

Comments are closed.