تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے‘فواد چوہدری

لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے‘ بانی پی ٹی آئی ملکی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سراوٴں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہے، انہوں نے ترکیہ میں حکومتیں تبدیل کی ہیں، اب بھی یہ نا ہو کہ خواجہ سراوٴں کے چکر میں حکومتیں بدل جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترجمان پی ٹی آئی روٴف حسن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے استحکام پاکستان پارٹی کبھی جوائن ہی نہیں کی تھی، یہ سب کو پتا ہے کہ میں نے استحکام پارٹی جوائن نہیں کی اس کی تردید کیا کروں۔صحافی نے فواد چوہدری سے سوال پوچھا کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی میں کون مضبوط ہے، جس پر انہوں نے جواب دیاکہ تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیمرا نوٹیفکیشن اوپن ٹرائل کو بند کرنے کے مترادف ہے، ایسے مشورے دینے والوں کو احتیاط کرنی چاہیے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اجلاس کرنا چاہیے اور اپنی پوزیشن کلئیر کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس ملک کی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں۔

Comments are closed.