موناخان کو 20دن میں یونان چھوڑنے کا حکم، پانچ سال کی پابندی لگ گئی

اسلام آباد(آن لائن)یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی جبکہ انہیں 20 دن میں یونان چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، سفارتی ذرائع کے مطابق مونا خان کا نام شینجن انفورمیشن سسٹم میں ڈال دیا گیا ہے،یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک میں جانے پر پورے شیجن ممالک پر پابندی لگ جائے گی،پاکستان سے وہ یونان کے علاوہ کسی بھی شینجن ملک میں جاسکتی ہے ،مونا خان کا نام گرفتاری سے 24 گھنٹے قبل نیشنل سیکورٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا،سفارتی ذرائع کے مطابق یونانی انتظامیہ نے نیشنل سیکورٹی فہرست میں نام شامل کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا،یونان میں مقامی طور پر پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کے خلاف باقاعدہ سوشل میڈیا مہم بھی شروع کر دی گئی ہے جس میں مونا خان کی ذات، ان کے پرچم لہرانے کی کوشش اور گرفتاری پر نشانہ بنایا جا رہا ہے،دوسری جانب مونا خان نے وطن واپسی کے بعد اٹلی اور امریکہ میں قومی پرچم لہرانے کے لیے دورے کا عندیہ دے دیا،اپنے ویڈیو پیغام میں مونا خان نے کہا کہ میں ایتھنز میں اپنے بیٹے مصطفی کے ساتھ خیریت سے موجود ہوں،پاکستانی عوام، حکومت، وزارت خارجہ، پاکستانی سفارتخانہ یونان، میڈیا اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،ان کا کہنا تھا کہ جس یونانی قصبہ میں تھی اگر سفارت خانے سے بروقت ایک کال نہ جاتی تو پتہ چلتا کہ ایک پاکستانی ایتھلیت کے ساتھ ہائیکنگ میں یا پانی میں کوئی حادثہ ہو گیا،جس طرح کا ماحول تھا کچھ بھی ہو سکتا تھا،

حب سفارت خانہ سے کال گئی تو اس نے مجھے کچھ چیزوں سے محفوظ رکھا ،پھر بعد میں سب کو پتہ ہے کہ کس طرح سے ہمارے سفارت خانے نے کام کیا،پاکستان کے لیے مجھے جتنی مرتبہ جیل میں ڈالیں جو مرضی کریں مجھے فرق نہیں پڑتا،میں اسی طرح سے رننگ کروں گی اسی طرح سے ہائیکنگ کروں گی، جو کام میں کرتی ہوں اسی طرح کروں گی مجھے کچھ فرق نہیں پڑتا ،میرے پاس یہ پرچم تھا جس سے ہم سب پیار کرتے ہیں،میں مسلمان ہوں میرے پاس یہی کلمہ ملنا تھا،سب کا یہ جاننآ ضروری ہے کہ ایک پاکستانی جس کو رہائی ملی کن شرائط پر ملی ہے،یا اگر ایک پاکستانی کو گرفتار کیا گیا تو کن وجوہات کی بنا پر گرفتار کیا گیا،انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے. میں میرا نام نیشنل سیکورٹی لسٹ میں آ چکا ہے،اوت مجھے کچھ علم ہی نہیں اوت میں وہاں ہائیکنگ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے موجود ہوں،انہوں نے پوتی تصویر تبدیل کرنے کی کوشیش کی،میں نے جن کاغذات پر دستخط کیے وہ میں شئیر کر رہی ہوں تاکہ آپ سب لوگ جان سکیں،آپ سب لوگ جانیں کہ اگر آپ پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہیں تو کن ٹرمز اور کنڈیشنز پر آپ کو اس ملک سے بھیجا جاتا ہے،ایک. مرتبہ ہھر سفارت خانے اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں،سفارت خانے کی بروقت کال نے مجحے ایک نئی زندگی دی ہے۔

Comments are closed.