پاکستان ہائبرڈ رجیم سے آمرانہ حکومت کی جانب کھسک گیا

اسلام آباد(آن لائن)دی ہیومن سکیورٹی انسٹیٹیوٹ نے پاکستان سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیا ہے کہ ڈیموکریسی انڈیکس پر پاکستان ہائبرڈ رجیم سے آمرانہ حکومت کی جانب کھسک گیا،ہیومن سکیورٹی رپورٹ میں پاکستانیوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والی کثیر جہتی رجحانات کو اجاگر کیا گیا،انسانی تحفظ رپورٹ کو چار وسیع حصوں میں تقسیم کیا گیا ، ‘خوف’ ‘خواہش ظلم سے آزادی اور عدم مساوات’ رپورٹ کا حصہ ہے،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں تین سالوں میں لوگوں کے خوف میں مبتلا ہونے میں اضافہ ہواہے، آزادی کے اشارے بھی حد تک کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے،عدم مساوات اور جبر سے آزادی کو یقینی بنانے پر بھی پاکستانی مایوسی کا شکارہیں،2023 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،

دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،گرین ہاوٴس گیسوں کے اخراج، قابل تجدید توانائی،موسمیاتی پالیسی پر بھی پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے،2024 میں بچوں کی اموات کی شرح میں 2023 سے A-1.99 فیصد کمی دیکھی گئی ہے،پاکستان میں فی کس مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 2023 میں کم ہو کر 1,471.1 امریکی ڈالر رہ گئی ہے،2023 میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد، 2021 میں 6.2 فیصد سے زیادہ رہی، مالی سال 2024 میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد رہے گی،جولائی مارچ 2023 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی طلب جولائی تا مارچ ?2022 کے مقابلے میں 21.5 فیصد کمی ہوئی،رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023 میں صحت اور تعلیم کے اخراجات میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،پاکستان میں صنفی تنخواہ کا فرق (34%) ہے، جو عالمی صنفی تنخواہ کے 23% کے فرق سے زیادہ ہے، انڈیکس آف اکنامک فریڈم 2024 میں پاکستان کی دبی ہوئی معیشت کے طور پر درجہ بندی کی گئی

Comments are closed.