یوٹیلیٹی سٹورز کا تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم پیکیج تجویز،85ارب مانگ لئے

اسلام آباد(آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورزنے نئے مالی سال کیلئے ملکی تاریخ کاسب سے بڑا وزیراعظم پیکیج تجویزکردیا،ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے وزیر اعظم پیکیج کے لیے بجٹ میں85 ارب روپے مانگ لیے ہیں،ان85 ارب میں آئندہ سال کے وزیر اعظم رمضان پیکیج کے لیے12ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں،باقی ماندہ 73 ارب روپے آئندہ مالی سال کے11 ماہ کے لیے مانگے گئے ہیں،آئندہ مالی سال وزیر اعظم پیکیج کے لئے یاوسط ماہانہ تقریبا6ارب64 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزنے جتنے فنڈز مانگے ہیں اتنے منظور ہونے کے امکانات بہت کم ہیں،وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے لیے فنڈز سے متعلق تجاویز کو وزارت خزانہ حتمی شکل دے گی،نئے مالی سال وزیراعظم پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کی تجویز ہے، چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورزپرموجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکیج30 جون 2024 کوختم ہوجائے گا،حکام کے مطابق اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109روپے فی کلومقرر ہے،بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا10کلوتھیلا648 روپے ،گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقررہے جبکہ بی آئی ایس پی صارفین کودالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی دی جارہی ہے

Comments are closed.