اسلام آباد میں ہائیکنگ کے دوران پراسرار طور پر لاپتا طالب علم کی لاش مل گئی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریل 5 پر گزشتہ روز لاپتہ 15 سالہ نوجوان طہ کی لاش مل گئی،ایس پی سٹی کے مطابق بچے کی نعش کی شناخت ہوگئی بچے کے لواحقین نے نعش کی تصدیق کردی ہے ،نعش کو لوہی دندی سے واپس لایا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق نوجوان لڑکا اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراء ٹریل فائیو گیا، لڑکے کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے والدین کے مطابق بیٹااپنے کلاس فیلوز کے ہمراء ہائیکنگ کے لیے گیا، بیٹے کے دوست نے کال کرکے طہٰ کے گھر پہنچنے سے متعلق پوچھاتو اسے بتایا وہ نہیں آیا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان کی آمدورفت کے حوالے سے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے،۔ کیس کے دیگر پہلووٴں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ کیس کے دیگر پہلووٴں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔دوسری جانب ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق اسلام آباد وائلڈ کی پندرہ رکنی ٹیم نے الصبح چار بجے سرچ آپریشن دوبارہ کیا،دوران آپریشن نوجوان کی لاش ٹریل فائیو سے ملی، آپریشن میں دو کوہ پیماوٴں نے بھی حصہ لیا،محکمہ وائلڈ نے لاش کی اطلاع مقامی پولیس کو دی،محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں کو جگہ کی نشاندھی کروائی،نوجوان کی لاش پہاڑی دشوار گزار راستہ سے نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا،لاش نکالنے کے کے پولیس سمیت دیگر ریسکیو کے ادارہ شامل تھے۔

Comments are closed.