پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے امریکہ مضبوط پارٹنر ہے،ڈونلڈبلوم

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں تکنیکی اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کیلئے پرعزم ہے،پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے امریکہ ایک مضبوط پارٹنر بھی ہے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈانلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے لئے جاری امریکی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کرنے کے لئے پرعزم ہے، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ، اعلی معیار کی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے، امریکہ پاکستان کے معاشی مستقبل کے لئے ایک مضبوط شراکت دار ہے۔ترجمان امریکی سفارتخانہ تھامس منٹگمری نے کہا کہ دونوں رہنما?ں کے درمیان ملاقات میں پاک امریکا تجارت،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے میں امریکی تعاون پر روشنی ڈالی۔

Comments are closed.