فرنچ اوپن،سابق عالمی نمبرون رافیل نڈال پہلے راوٴنڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر
پیرس(آن لائن)فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال پہلے ہی راوٴنڈ میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پیرس میں ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورف نے سابق عالمی چیمپئن کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
الیگزینڈر زیورف کی جیت کا اسکور 6-3 ، 7-6 اور 6-3 رہا۔واضح رہے کہ رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ریکارڈ سب سے زیادہ 14 بار جیتا ہوا ہے۔اس کے علاوہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈے مرے کو واورینکا نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ واورینکا کی جیت کا اسکور6-4 ، 6-4 اور 6-2 رہا۔دوسری جانب ورلڈ نمبر ٹو اسپین کے کارلوس الکاریز نے امریکا کے جے جے وولف کو با ا?سانی شکست دے کر اگلے راوٴنڈ میں جگہ بنالی۔ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناومی اوساکا نے اٹلی کی لوسیا برانزیٹی کو ہرا کر دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنا لی۔
Comments are closed.