نیب ریمانڈ40دن کرنے پر خواجہ سعدرفیق بول پڑے، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب قانون میں ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کو 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک ہے جسے واپس لیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا نیب قانون ایک آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے، مختلف فوجی سول اور جوڈیشل ڈکٹیٹرز نے اسے شرمناک سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے بے گناہوں کو اس کا شکار بننا پڑا، اس کالے قانون کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔سابق وفاقی وزیر نے قانون میں ترمیم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔

Comments are closed.