سپین کے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم
اسلام آباد (آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین جیسے ملک کا فلسطین کی حقیقت کو تسلیم کرنا بین الاقوامی منظر نامے پر ایک مثبت پیش رفت اور خوش آئند امر ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عزت مآب پیڈرو سانچیز اور اسپین کے لوگوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری تاریخی ظلم و جبر اور غاصبانہ عزائم کو اس فیصلے سے مسترد کر دیا۔گزشتہ روز رفح میں اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوئے، جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی نسل کشی کو ختم ہونا چاہئے’ پاکستان اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی ایک ازاد فلسطین اور بیت المقدس کو بطور اسکے دارلخلافہ کے قیام تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
Comments are closed.