وزیراعظم نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لے لیا،متعلقہ اداروں کو جلد متحرک ہوکر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائیوں کے آغاز کی ہدایت جاری کردی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے آگ مزید پھیلے جلد اس پر قابو پالیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو ۔
Comments are closed.