نوازشریف ایک پھر مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب، کارکنوں کا ملک بھرمیں جشن
لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں ، ن لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کسی نے بھی ان کے مقابلے میں کاغذات جمع نہ کرائے اور ان کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کا اعلان کر دیا گیا جس پر وہاں بیٹھے رہنماؤں نے بھرپور تالیاں بجائیں اور سابق وزیراعظم کوگلے مل کر مبارکبادیں دیں جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ ادھر ملک بھرمیں پہلے کی مسلم لیگی کارکنوں کی جشن کی تیاریاں مکمل کر لی تھیں اور ملک کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے بلامقابلہ صدر ن لیگ منتخب ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی جشن شروع کر دیا گیا ، لوگوں نے بھنگڑے ڈالے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں اور مبارکبادیں دیں۔ کارکنوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نوازشریف کے صدر بننے سے مسلم لیگ ن کو ملک بھی منظم کیا جائے گا اور ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔
Comments are closed.