صوبائی ترقی کیلئے ہم ایک پیج پر آرہے ہیں‘فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم باہمی اتفاق کی جانب بڑھ رہے ہیں‘صوبائی ترقی کیلئے ہم ایک پیج پر آرہے ہیں‘بجٹ پاس ہو گا تو قوانین کے مطابق عملدرآمد کریں گے۔عوامی گورنر ہاوٴس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔لوڈ شیڈنگ پع احتجاج ہر جگہ ہو رہا ہے‘دلائل کے ساتھ وفاق سے صوبے کیلئے وسائل حاصل کریں گے۔تشدد کی بجائے بات چیت سے مسائل حل کریں گے‘مولانا فضل الرحمن کا علی امین گنڈا پور کے ساتھ ٹرک پر ہاتھ لہرانا عجیب منظر ہو گا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا کی ایس آئی ایف سی میٹنگ میں صوبائی نمائندگی کی۔میری خواہش ہے کہ علی امین اگر اپنی ٹیم کے جائیں تو بہتر ہو گا۔ کے پی لوڈ شیڈنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہماری اچھی بات چیت جاری ہے‘ہم باہمی اتفاق کی جانب بڑھ رہے ہیں‘صوبائی ترقی کیلئے ہم ایک پیج پر آرہے ہیں‘بجٹ پاس ہو گا تو قوانین کے مطابق عملدرآمد کریں گے۔ عوامی گورنر ہاوٴس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پع احتجاج ہر جگہ ہو رہا ہے۔دلائل کے ساتھ وفاق سے صوبے کیلئے وسائل حاصل کریں گے۔تشدد کی بجائے بات چیت سے مسائل حل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم عارف علوی صاحب کے ککر میں کونسی چیخ پکا رہے۔اس وقت ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ان لوگوں کے ساتھ نہ کھڑے ہو جو قومی مفاد کے خلاف ہوں۔ فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا اہم مسئلہ ہے۔ پاکستان میں معاشی ترقی سے امن و امان بھی آئے گا۔کے پی سے 7 راستے افغانستان سے بند ہو چکے۔ ان راستوں سے اچھی تجارت ہو سکتی ہے۔فیصل کنڈی نے کہا کہ سب زیادہ معدنیات اس وقت بلوچستان میں ہیں۔ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال سے۔ اندھیرے سے سفر شروع کیا اب اجالے کی جانب جا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن کا علی امین گنڈا پور کے ساتھ ٹرک پر ہاتھ لہرانا عجیب منظر ہو گا۔

Comments are closed.