ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 319میگا واٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد ( آن لائن ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 319میگا واٹ تک پہنچ گیا ، بجلی کی پیداوار 19ہزار 681میگا واٹ ہے جبکہ طلب25ہزار میگا واٹ ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 681میگا واٹ ، پن بجلی ذرائع سے 5ہزار 600میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8ہزار 980میگا واٹ ہے ونڈ پاور پلانٹس سے 780میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس سے 133 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3ہزار 1سو میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ ذرائع کا مزیدکہنا تھا کہ ملک بھر میں چھ گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Comments are closed.