مارگلہ ہلز پر 15سالہ بچے کی ہلاکت کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کاجائے وقوعہ کا دورہ

اسلام آباد ( آن لائن ) مارگلہ ہلز پر 15سالہ بچے کی ہلاکت کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کاجائے وقوعہ کا دورہ ، جائے وقوعہ کے قریب تیندوے کی ایک جوڑی کا مسکن بھی پایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے محمد طحی کے پانچ دوستوں سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے محمد طحیٰ کے دوستوں کے بیان سے تحقیقات میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ کے قریب تیندوے کی ایک جوڑی کا مسکن کے بارے بھی معلوم ہوا ہے اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ بچہ گرا یا دھکا دیا گیا یا خوف سے موت ہوئی سب کچھ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوجائے گا ۔

Comments are closed.