تربت :کوچ حادثہ میں 28 افراد جاں بحق ، 26 زخمی

اسلام آباد،کوئٹہ (آن لائن)تربت سے کوئٹہ آنے والی کوچ بسیمہ کے علاقے میں ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے اس میں سوار خواتین، بچوں اور تربت یونیورسٹی کے پروفیسروں سمیت 28 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوگئے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تربت سے کوئٹہ آنے والی کوچ بسیمہ کے علاقے کلغلی کے مقام پر ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی اور کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی کوچ میں سوار 28 افراد موقع پر جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے زخمیوں اور نعشوں کو نکال کر بسیمہ ہسپتال منتقل کردیا اور شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد خضدار اورکوئٹہ منتقل کیا گیا واقعہ کی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

واشک کلغلی بس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں تربت یونیورسٹی کے نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹرنعمت اللہ سکنہ کوئٹہ اور ڈاکٹر عامر زیب کوئٹہ، نوجوان سماجی کارکن اور سکول فار آل کے درویش عزیز، بلوچستان ریذیڈنشل کالج تربت کے میل نرس محمدایوب ولد ہاشم سکنہ گیبن، محمد عزیز ولد حسن ساکن جوسک، صابرعلی ولد خدابخش ساکن سنگانی سر، جبکہ سانحہ میں 8زخمیوں کاتعلق بھی تربت سے بتایا جاتاہے جس میں بی آرسی تربت کے متوفی میل نرس محمد ایوب کی اہلیہ اوربچی بھی شامل ہیں۔سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں میں علی اصغر ولد جمشیر سکنہ پپری بن قاسم ملیر کراچی، واجد علی ولد محمد حنیف عیسیٰ زئی تحصیل وضلع پشاور، درویش ولد عزیزاللہ ساکن اوورسیز کالونی تربت، شاہ فیصل ولد فضل کریم ساکن گوارگو چھب پنجگور، ولی محمد ولد عبداللہ خضدار باجوڑی، بھورو خان ولد کجلو خان ساکن جیکب آباد، چراغ ولد محمد اسلم سکنہ مشکے گجر، محمد عزیز ولد حسن ساکن جوسک تربت، ایوب ولد ہاشم ساکن گیبن تربت، عمران علی ولد اکبر ساکن جیکب آباد، سلطانہ بانو بنت محمد یوسف ڈیرہ اللہ یار جعفر آباد، طاہرہ زوجہ محمد رفیق سکنہ کوشک خضدار، راشد، عمران حسین ولد محمد رضا ساکن عملدار روڈ کوئٹہ، رحمت علی ولد برکت علی ساکن ضلع کشمور، صابر علی ولد خدابخش ساکن سنگانی سرتربت ودیگر شامل ہیں۔

Comments are closed.