سانحہ 9 مئی ،ملزمان کو عدالت تک رسائی نہ دینے پر اڈیالہ چوکی انچارج کو شوکاز نوٹس

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے نمبر1جج ملک اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 498ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیراوٴ جلاوٴ اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے12 الگ الگ مقدمات کے جیل ٹرائل میں بعض ملزمان کو عدالت تک رسائی نہ دینے پر اڈیالہ چوکی کے انچارج کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور یکم جون کو تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے عدالت نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما میاں عمران حیات کی تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی ہے دوران سماعت متعلقہ تھانوں کی پولیس نے بعض ملزمان کے چالان بھی عدالت مین پیش کر دیئے جبکہ جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے ایک مقامی رہنما کی بے گناہی کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری کے بعد مقدمات کی سماعت 12جون تک ملتوی کر دی اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ اڈیالہ جیل کی چوکی کے انچارج نے بعض ملزمان کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جس پر عدالت نے چوکی انچارج سب انسپکٹر محمد جاوید کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم جون کو جواب طلب کر لیا ہے یادرہے کہ سابق چیئرمین کو تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ نمبر 708 کے علاوہ تھانہ سٹی کے مقدمہ نمبر 563،تھانہ کینٹ کے مقدمہ نمبر 836، تھانہ ریس کورس کے 759، تھانہ نیو ٹاوٴن کے مقدمہ نمبر 2106، تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 2076، تھانہ سول لائن کے مقدمہ نمبر 981، تھانہ وارث خان کے مقدمہ نمبر 914، تھانہ مورگاہ کے مقدمہ نمبر 397، تھانہ صدر واہ کے مقدمہ نمبر 744 اور تھانہ ٹیکسلا کے مقدمہ نمبر 940 میں 8جنوری کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ تھانہ نیوٹاوٴن پولیس نے 10مئی کو سب انسپکٹر طارق جاوید کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 324،353،186، 440،427، 341،436، 147،149، 148،285 اور 286 کے تحت مقدمہ نمبر 2106 درج کیا تھاشیخ رشید پر الزام تھا کہ سانحہ 9 مئی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے شیخ رشید کا کردار انتہائی غیر مہذب رہا 9 مئی کے واقعات نے ملک میں امن و امان کا شدید مسئلہ پیدا کیا ملک میں اہم فوجی تنصیبات، سرکاری املاک اور پبلک مقامات پر حملوں سے پاکستان کو عالمی سطح پر انتہائی ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور حکومت کی تبدیلی کے بعد شیخ رشید الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر سیاسی کارکنوں اور عوام کو ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ابھارنے اور اشتعال دلانے میں پیش پیش رہے۔

Comments are closed.