نیب کو درپیش مشکلات کے باعث ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی گئی، وزیرقانون
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیب کو وائٹ کالر کرائم کی تفتیش میں مشکلات پیش آ رہی تھیں، ان کو مدنظر رکھتے ہوئے ریمانڈکی مدت میں توسیع کی گئی ۔الیکشن ٹربیونلز کا قیام الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریمانڈ کی مدت میں توسیع کی گئی، الیکشن ٹربیونلز کا قیام الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے موجودہ ٹربیونلز برقرار رکھے یا مقدمات نئے کو منتقل کرے، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نام بھیج کر نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی ہے،اس طرح کی ہدایات ملیں تو آئینی ادارہ اپنے مطابق ہی چلے گا، فاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس طرح کی ہدایات مناسب نہیں تھیں۔
Comments are closed.