جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ، عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور توڑ پھوڑ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دائر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کے وکیل راجہ رضوان عباسی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی

عدالت نے آج فریقین سے توہین عدالت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے تھے سیشن جج، آئی جی پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی تھی اسسٹنٹ کمشنر کے وکیل بیرسٹر رضوان عباسی پیش نہ ہوئے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی دوسری عدالت میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کیا کہ پھر ایک ہفتے کی تاریخ دینی پڑے گی جس پر اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ کیس اگلے ہفتے رکھ لیں درخواست گزار کے وکیل بھی آجائیں گے عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

Comments are closed.