ملک بھر میں بیک وقت انتخابات، وفاقی حکومت نے پیش رفت رپورٹ عدالت عظمٰی میں جمع کرا دی

اسلام آباد:ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی طرف سے پیش رفت رپورٹ عدالت عظمٰی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل کے توسط سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت شروع ہونے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے

حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک بھر میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر متفق ہیں،وفاقی حکومت ملک کے بہترین مفاد میں مذاکرات کا عمل بحال کرنے کو تیار ہے،مزاکرات میں تحر یک انصاف نے ایک تارہخ کو الیکشن کرانے پر اتفاق کیا،الیکشن کے معاملہ پر فریقین میں مزاکرات پر مثبت پیشرفت ہوئی،صرف قومی اسمبلی اور باقی صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل ہوں اس پر اتفاق نہ ہوسکا،حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک دکھائی

اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیا،حکمران اتحاد یقین رکھتا ہے کہ سیاسی معاملات کا حل سیاسی بات چیت میں ہے،ملک کے وسیع ترین مفاد میں مذاکرات کا مل دوبارہ شروع کرنے پر تیار ہیں۔۔۔۔

Comments are closed.