ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھتے ہوئے 5ہزار 710میگاواٹ تک پہنچ گیا
اسلام آباد( آن لائن )ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھتے ہوئے 5ہزار 710میگاواٹ تک پہنچ گیا ، اس وقت بجلی کی مجموعی طلب 25ہزار 700میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 19ہزار 990میگاواٹ ہے ۔ ذرائع کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 999 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 780 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ونڈ پاور پلانٹس سے 890 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سولر پاور پلانٹس سے200۔۔بگاس سے 121اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے
Comments are closed.