عدالتی رپورٹنگ پر پابندی، پیمرا اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی
لاہور (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر پیمرا اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔ عدالت نے پابندی سے متعلق پیمرا کا قانون بھی طلب کرلیا۔ ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں پر لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو فائل بھجوا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مرکزی کیسز میں اٹھائے گئے نکات پر فیصلہ کریں گے، چینلز تو عدالت نہیں آئے جن کے خلاف پیمرا نے نوٹیفکیشن کیا ہے، اگر کوئی شہری عدالت آیا ہے تو اس کی حد تک عدالتی آرڈر کا اطلاق ہوگا۔ اس پر وکیل درخواست گزار اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ پیمرا کے وکیل عارف رانجھا نے درخواستوں کی مخالفت کردی۔
Comments are closed.