ایف آئی اے کی کارروائی ،ریاست مخالف مواد شیئر کرنے پر 2ملزمان گرفتار
راولپنڈی (آن لائن)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے پر 2 ملزمان گرفتارکو گرفتار کرلیا ،ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانے میں ملوث تھے،سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی،گرفتار ملزمان میں یاسر عرفات اور عرفان عباس شامل ہیں ، ملزمان کوروات اور گوجرخان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ترجمان نے مزید بتایاک ہ ملزم عرفان عباس نے واٹس ایپ گروپس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے خلاف نفرت آمیز مواد شیئر کئے ،ملزم کے موبائل فون سے نفرت آمیز پیغامات اور ترمیم شدہ ویڈیوز برآمد کر لی گئی،ملزمان کی جانب سے عوام میں خوف اور عدم تحفظ پیدا کرنے کی منظم کوشش کی گئی،ترجمان نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف من گھڑت اور نفرت آمیز مواد شئیر کرنا قانون جرم ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں خوف اور عدم تحفظ پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائیگا۔
Comments are closed.