ایک سیاسی جماعت ملک توڑنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے ،بیرسٹر عقیل، بیرسٹر دانیال
اسلام آباد (آن لائن) قانونی امورپرحکومت کے ترجمان بیرسٹر عقیل اور بیرسٹر دانیال نے کہا ہے کہ مخصوص سیاسی جماعت موجودہ حالات کا 1971ء سے موازنہ کر کے ملک توڑنے کی گھناونی کاوش میں مصروف عمل ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے حالیہ عمل پر انھیں اب حکومت وقت کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انکی لڑائی سیاسی ہوتی تو گلے لگا کر اختلافات دور کر دئیے جاتے لیکن یہ ذاتی مفاد کیلئے ملک توڑنے کی گھناونی سازشیں کررہے ہیں‘ کسی کو بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا ایک مخصوص سیاسی جماعت موجودہ صورتحال کا 1971ء سے موازنہ کر رہی ہے ۔ سیاسی ٹولہ ایک بار پھر نومئی کے سانحے کو دہرانے کیا کوشش کر رہا ہے ۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اس ٹولے کی ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘بانی پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے ملک توڑنے کی بات کر رہے ہیں ۔ ایکس پر بانی پی ٹی آئی نے حالیہ ٹویٹ کی اور اب لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ آپ بتائیں کہ کون لوگ ہیں جو سوشل میڈیا پر آپ کے پروپیگنڈے کا حصہ بن رہے ہیں ۔ آپ آج حمودالرحمن کمیشن رپورٹ اور مجیب الرحمن کی باتیں کرتے ہیں ، گذشتہ تین سال میں آ پ کی حکومت تھی آپ ملک کو دولخت ہونے کے حقائق سب کے سامنے کیوں نہیں لے کر آئے ۔ آپ پاکستان تب ہو گا جب آپ ہوں گے نہیں تو سب ختم ۔ آپ اپنی کارکردگی کی بات کریں ۔
آپ نان ایشو کو ایشو بنا کر عوام کے کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں ۔ آپ کا منفی پرو پیگنڈہ اب نہیں چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو حالیہ کام کیا ہے ۔ اب قا نون حرکت میں آئے گا اور حکومت وقت اب آپ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی ۔ آپ کو شرم آنی چاہیے کہ سوشل میڈیا کے تھرو آپ ملک توڑنے کی مہم شروع کر چکے ۔ فوج اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈ ہ کیا جا رہا ہے ۔ افواج پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کی ضامن ہیں ۔ آج جو ہو رہا ہے یہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ۔ کسی سیاسی جماعت نے ایسا کچھ نہیں کیا جو آپ کر رہے ہیں۔عمران خان کا اگر ہم سے کوئی سیاسی اختلاف ہوتا تو اس کے پاس جاتے گلے لگاتے۔ افسوس وہ سیاست نہیں ملک کے خلاف لڑ رہا ہے ۔ اس کا ثبوت اسکا مجیب الرحمن شامی سے اپنا موازنہ کرنا ، نو مئی کا سانحہ اور آئی ایم ایف کو خط لکھنا ہے ۔ اس موقع پر بیرسٹر دانیال نے کہا عمران خان نے وہ کیا جو آج تک بھارت نہ کر سکا ۔ عمران خان بتائیں گے کہ مجیب ا الرحمن کی تحریک کو کون اسلحہ دے رہا تھا ۔ اس نے ا نیس سو چھپن میں ملک توڑنے کی بات کی تھی ۔ کیا یہی سب وہ بھی کرے گا ۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی اس وقت ملکی معیشت کو داو پر لگا رہے ہیں ۔ یہ کیسی سوچ ہے کہ میں ہوں تو سب ٹھیک نہیں تو ملک کو آگ لگا دو ۔ ان کی موت یہ ہے کہ آج روٹی سستی ہورہی ہے ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے ، بیرون ملک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے کیا آپ بتائیں گے کہ مجیب الرحمن کی طرح آپ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے ۔ یہ پاکستان اور نوجوان نسل کے ایک سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں دو وزیر اعظم ہیں ایک وہ جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے اور ایک وہ جو منفی اور گھناونے پرپیگنڈے کے ذریعے ملک کو توڑنے کے لئے کوشاں ہے ۔
Comments are closed.